, Oct. 11 -- ممبئی، 11 اکتوبر (یو این آئی) مشہور کوریوج اور فلم ہدایتکار گنیش آچاریہ نے اپنی آنے والی فلم 'گنیش ڈسٹ ٹو اسٹارڈسٹ' کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ خوابوں، جدوجہد اور پختہ عزم پر مبنی یہ فلم 11 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔فلم میں شیوانشو سونی، آلوک شا، سکنیا کلان اور ساکشی پاؤسکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ٹریلر میں تمناؤں، ذمہ داریوں، قربانیوں اور مشکل حالات سے جوجھتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کو دکھایا گیا ہے۔ہندوستانی سنیما میں اپنے ڈانس سیکوئنس کے لیے پہچان بنانے والے گنیش آچاریہ اس فلم کے ذریعے رقص، جذبات اور تفریح کو ایک کہانی میں پرونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کا مقصد ان لوگوں کی جدوجہد اور حوصلے کو سامنے لانا ہے۔ٹریلر کے بارے میں گنیش آچاریہ نے کہا کہ ہر شخص کو خواب دیکھنے کا حق ہے، لیکن انہیں پورا کرنے کے لیے محنت، قربانی اور پختہ عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم ناظرین کو اپنے خوابوں، جدوجہد اور امنگوں سے جڑنے کا موقع فراہم کرے گی۔پروڈیوسر سوندریہ آچاریہ نے کہا کہ یہ فلم ان خوابوں پر یقین بنائے رکھنے کی کہانی ہے جو حالات کی وجہ سے کبھی کبھی ناممکن معلوم ہونے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تیاری میں جنون، محنت اور جذبات کو ترجیح دی گئی ہے۔وی ٹو ایس پروڈکشن اینڈ انٹرٹینمنٹ کی پیشکش اس فلم کی پروڈیوسر سوندریہ آچاریہ ہیں۔ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری گنیش آچاریہ نے سنبھالی ہے، جب مکالمے دگنیا سوریہ اونشی اور گنیش آچاریہ نے لکھے ہیں۔ فلم کا موسیقی اور بیک گراؤنڈ اسکور جنید کمار نے تیار کیا ہے۔ گیتوں کے بول سمیر انجان اور گنیش آچاریہ نے لکھے ہیں۔فلم کی سنیماٹوگرافی اجے پانڈے، ایڈیٹنگ راکیش رام اور پروڈکشن ڈیزائن امریش یامانپا پٹانگے اور ریڈ امائس کے دیا ونیار نے کیا ہے۔ فلم کی کوریوگرافی گنیش آچاریہ اور ان کی ٹیم نے کی ہے۔'گنیش ڈسٹ ٹو اسٹارڈسٹ' 11 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित