, Sept. 6 -- نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) شاہین باغ اور جسولہ کے کربس اسپتال میں ایک مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کی دستیابی کے ساتھ آیوشمان کارڈ کے ذریعے بھی ہر طرح کے علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ یہ بات اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خالد عثمانی نےایک خصوصی بات چیت میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کربس ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں شاہین باغ جیسے علاقے میں ہر طرح کے علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ یہاں تک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ملازمین کا بھی سی جی ایچ ایس کے طے کردہ شرح علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس بھی آیوشمان کارڈ ہے وہ یہاں ہرطرح کا علاج کرواسکتےہیں، ان کا ایک بھی پیسہ خرچ نہیں ہوگا۔ اگر کسی کے پاس آیوشمان کارڈ نہیں ہے اور ان کے پاس مطلوبہ دستاویزات ہیں تو ان کے آیوشمان کارڈ بھی بنوانے کی کوشش کی جائے گی۔ایک سوال کہ کرپس ہسپتال میں کون سی سہولیات حاصل ہیں؟ کے جواب میں ڈاکٹر خالد عثمانی نے یو این آئی سے کہا کہ کرپس ہسپتال کے قیام کے بعد، اللہ کے فضل سے لوگوں کو ایک مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت دستیاب ہے۔ مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز اور کئی سپر اسپیشلٹی شعبے یہاں ہمہ وقت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت علاج اور سرجری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔جنرل سرجری کے شعبے میں پتے کی پتھری، گردے کی پتھری، ہرنیا، ہائیڈروسیل اور اپینڈیسائٹس جیسی بیماریوں کے آپریشن مفت کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ یورولوجی کے شعبے میں گردے کی پتھری، یوریٹر کی پتھری، پروسٹیٹ کے بڑھنے اور پیشاب سے متعلق دیگر مسائل جن میں سرجری کی ضرورت ہوتی ہے، کا علاج بھی بلا معاوضہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرتھوپیڈکس کے شعبے میں گھٹنے اور کولہے کی تبدیلی، فریکچر اور حادثات کے نتیجے میں ہونے والی چوٹوں کا مکمل مفت علاج آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ آیوشمان بھارت کے تحت سہولت گائناکولوجی اور شعبۂ اطفال تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔ جب سات ماہ میں قبل از وقت بچے پیدا ہوتے ہیں...

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित