, Aug. 10 -- رائے پور، 10 اگست (یواین آئی) چھتیس گڑھ میں جنوب مغربی مانسون فعال ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی علاقوں میں پیر کے روز ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ شمالی چھتیس گڑھ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ کے مطابق ریاست میں اب تک 650.9 ملی میٹر (25.6 انچ) بارش درج کی گئی ہے، جو کہ معمول سے 5 فیصد کم ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں بارش کی صورتحال معمول کے زمرے میں ہے۔ریاست کے کئی حصوں میں اتوار کو ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جبکہ منگیلی اور رائے پور اضلاع میں ایک دو مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگیلی کے لورمی بلاک میں شدید بارش کے باعث پسرہا پارا جزیرے میں تبدیل ہو گیا۔ یہاں تقریباً 200 دیہی باشندے 24 گھنٹے تک پھنسے رہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آرایف) نے کشتیوں کی مدد سے 10 گھنٹے تک بچاؤ آپریشن چلا کر تمام دیہی باشندوں کو محفوظ طریقے سے امدادی کیمپ منتقل کیا۔منگیلی ضلع میں راجیو گاندھی آبی ذخائر (کھُڑیا ڈیم) بھی بھرگیا ہے۔ اس کے ویسٹ ویئر سے 6 فٹ پانی بہہ رہا ہے، جس کی وجہ سے منیاری ندی کی سطحِ آب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سال 2020 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا ہے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔بارش کی وجہ سے بلاسپور-رتن پور-پینڈرا روڈ-گوریلا کو جوڑنے والی قومی شاہراہ-45 پر بھی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ کیچڑ اور گڑھوں کے باعث بھاری گاڑیاں پھنسنے سے راستے پر طویل ٹریفک جام لگ گیا۔گوریلا-پینڈرا-مرواہی ضلع میں ہفتے کی شام شدید بارش کے دوران گوریلا شہر کے وارڈ نمبر 8 میں ایک بوسیدہ مکان ڈھے گیا۔ مکان کی دیواروں میں پہلے ہی دراڑیں آ چکی تھیں۔ وقت رہتے مکان خالی کرا لیے جانے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔مہاسمند ضلع میں مسلسل بارش سے 'کوڈار ڈیم' سو فیصد بھر گیا ہے۔ محکمہ آبی وسائلِ کی 9 اگست کی رپورٹ کے مطابق پانی کی سطح 295.62 میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو ایف آرایل 295.35 میٹر سے 0.27 میٹر زیادہ ہے۔ اس کے بعد ڈیم سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رائے پور میں عام طور پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ ایک دو دور کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوچھاڑیں پڑ سکتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رائے پور میں 30 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ سب سے کم درجہ حرارت پینڈرا روڈ میں 22.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ریاست میں اب تک 650.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित