, Sept. 30 -- پرتاپ گڑھ، 30 ستمبر (یو این آئی) پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈا علاقے میں بدھ کے روز مشکوک حالت میں ایک شادی شدہ خاتون کی لاش اس کے سسرال میں پڑی ملی ہے۔ میکے والوں نے سسرال والوں پر جہیز کے لیے قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملاک تارا گاؤں میں بدھ کی صبح مشکوک حالت میں خاتون کی لاش اس کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ متوفیہ کی شناخت روہنی مشرا (25) کے طور پر ہوئی ہے۔متوفیہ کے والد گنگا ساگر مشرا، ساکن گرام چرن کا پوروا، تھانہ ہتھیگواں، ضلع پرتاپ گڑھ نے جہیز کے لیے قتل کا الزام لگایا ہے۔ تھانہ کنڈا میں دی گئی تحریر میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی روہنی کی شادی 2025 میں ملاک تارا گاؤں کے آکاش مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے روپوں کا مطالبہ کر رہے تھے اور جہیز کے لیے ہراساں کر رہے تھے۔ جہیز نہ ملنے پر ان کی بیٹی کا قتل کر کے اسے پھندے پر لٹکا دیا گیا ہے.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित