, Oct. 7 -- وارانسی، 7 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر پنکج چودھری نے بدھ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سال کے عوامی زندگی اور خدماتی کاموں سے ملک کے کروڑوں لوگوں اور کارکنوں کو تحریک ملی ہے اور ان کی قیادت میں بھارت کی تصویر بدلی ہے۔سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی کے ہال میں 'وڈنگر-کاشی موٹر سائیکل یاترا' کے کامیاب اختتام پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے یاترا میں شامل نوجوانوں اور کارکنوں کے حوصلے، وفاداری اور جوش و خروش کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وڈنگر سے کاشی تک کا راستہ چیلنجنگ تھا، لیکن کارکنوں کے عزم کے آگے تمام رکاوٹیں آسان ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے گجرات کی ترقی کو نئی سمت دینے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 12 سالوں میں اپنے وژن اور دور اندیشی سے پورے ملک کی تصویر بدل دی ہے۔ ہندوستان آج عالمی سطح پر کشش اور سرمایہ کاری کا ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے اور عالمی برادری ہندوستانی تہذیب و ثقافت اور اقدار سے بھی تحریک حاصل کر رہی ہے۔جناب چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے اور غریبوں کی فلاح و بہبود، عظیم شخصیات کے وقار کی بحالی اور سپاہیوں کے احترام کو بڑھانے کا کام ہوا ہے.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित