, Oct. 26 -- نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی)دلی کی ادبی و ثقافتی تنظیم تہذیب فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ''جشنِ محسنِ ملک وملت'' کا انعقاد یہاں کیا گیا۔ جس کی صدارت ممتاز دانشور فیروز احمد ایڈووکیٹ نےکی اور نظامت کے فرائض اسرار رازی نے انجام دیے۔ اس تقریب پدم شری پروفیسر اختر الواسع اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ اردو کے صدر شعبہ اور دہلی اردو اکادمی کے سابق وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول نے بطورِ مہمانانِ ذی وقار شرکت فرمائی جبکہ معروفدانشور خواجہ شاہد احمد اور معروف اردو ناقد حقانی القاسمی بطور مہماناناعزازی شریک ہوئے۔ اس موقع پر علم و ادب کی معتبر شخصیات نے سرسید علیہالرحمہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے افکار و نظریات پر روشنی ڈالی۔جاری ریلیز کے مطابق پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ سرسید جیسا صاحبِ بصیرت صدیوں میں پیداہوتا ہے. انہوں نے مدرسۃ العلوم قائم کر کے پوری قوم کو تعلیمی پسماندگی سے باہرنکالا اور جدید تعلیمی نظام کے ذریعہ ملک و ملت کو ایک نئی راہ اور روشنی دکھائی۔ ان کے جو احسانات ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित