, Oct. 7 -- ممبئی، 7 اکتوبر (یو این آئی) بگ باس کے گھر میں اپنے انداز سے ناظرین کی تفریح کرنے والی بھوجپوری اداکارہ آمرپالی دوبے اب بڑے پردے پر بھی دھمال مچانے کے لیے تیار ہیں۔ رینو وجے فلمز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینر تلے بنی فلم 'بیوی ہو تو ایسی' کا 1 منٹ 47 سیکنڈ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ ٹریلر ریلیز ہوتے ہی فلم کو لے کر ناظرین کا تجسس بڑھ گیا ہے۔ ایڈوائز بھوجپوری سنیما کے آفیشل یوٹیوب چینل سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جاری ٹریلر میں آمرپالی دوبے کے ساتھ سپر اسٹار وکرانت سنگھ راجپوت کی جوڑی نظر آ رہی ہے۔ٹریلر کی شروعات آمرپالی دوبے کے وکیل بننے کے خواب سے ہوتی ہے، لیکن شادی کے بعد کہانی رشتوں کی الجھنوں اور میاں بیوی کے الگ الگ مزاج کے درمیان پہنچ جاتی ہے۔ فلم میں جذبات کے ساتھ مزاح اور تفریح کا بھی بھرپور تڑکا دیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹریلر کا کلائمیکس خاص طور پر ناظرین کو حیران کرنے کے ساتھ مسکرانے پر مجبور کرتا ہے۔ فلم کی کہانی میں چھپا اصل راز کیا ہے، اس کا انکشاف فلم کے پریمیئر کے بعد ہی ہوگا۔فلم کے پروڈیوسر نشانت اجول اور رائٹر-ڈائریکٹر سوم بھوشن ہیں۔پروڈیوسر نشانت اجول نے کہا کہ 'بیوی ہو تو ایسی' ایک خاندانی تفریحی فلم ہے، جس میں رشتوں کی دلچسپ کہانی کو مزاح اور جذبات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریلر کو ملنے والے ردعمل سے ناظرین کے درمیان فلم کو لے کر تجسس بڑھا ہے اور جلد ہی اس کا پریمیئر کیا جائے گا.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित