, Sept. 30 -- باندہ، 30 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش میں باندہ ضلع کے نرینی تھانہ علاقے میں بدھ کے روز ایک کم سن لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کے ملزم مدھیہ پردیش کے رہنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس ڈسٹرکٹ آفیسر پروین کمار نے بتایا کہ نرینی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہائشی 15 سالہ دوشیزہ گزشتہ 24 ستمبر کو گنیش پوجا کے موقع پر آرتی کے لیے گھر سے نکلی تھی، جسے بہلا پھسلا کر دو نوجوانوں نے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور اسے ویران جگہ لے جا کر دونوں نے زنا بالجبر کیا۔ 28 ستمبر کو واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر اس کا میڈیکل معائنہ کرایا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دیں۔ جس کے بعد پولیس نے سرحدی ریاست مدھیہ پردیش کے پنہ ضلع کے اجے گڑھ تھانہ علاقے کے پستا گاؤں کے رہنے والے رام ہت اور امیش عرف سجن کو گرفتار کر کے آج عدالت کے سامنے پیش کیا، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے آگے کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित