, Oct. 1 -- جالون، یکم اکتوبر (یو این آئی) گورنمنٹ میڈیکل کالج جالون، اورئی میں ایم بی بی ایس کی سیٹیں)ض بڑھانے کے عمل کو حکومت کی سطح سے ضروری منظوری مل گئی ہے۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اروند ترویدی نے بتایا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے قوانین کے تحت میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس سیٹیں 100 سے بڑھا کر 150 کرنے کے لیے 'اسینشلیٹی سرٹیفکیٹ' (ای سی) جاری کر دیا گیا ہے۔ کالج میں فی الوقت کل 605 بیڈز دستیاب ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں ڈاکٹروں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیٹوں میں اضافے کی ضرورت اور اس کے قابل عمل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل کالج میں ضروری بنیادی ڈھانچے، فیکلٹی اور کلینیکل میٹریل کی دستیابی کو متعلقہ قوانین، کم از کم معیاری ضروریات اور این ایم سی کی ہدایات کے مطابق ویریفائی کیا گیا ہے۔سرٹیفکیٹ کے مطابق اگر این ایم سی کسی کورس میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کرتا ہے تو ریاست کی حکومت پہلے سے داخلہ لینے والے طلباء کی ذمہ داری این ایم سی کی ہدایات کے مطابق اٹھائے گی۔ یہ ای سی جاری ہونے کی تاریخ سے تین سال کے لیے کارآمد رہے گا.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित