, Nov. 9 -- پٹنہ، 9 نومبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ملک کے سابق صدر اور ممتاز سیاست داں آنجہانی کے آر نارائنن کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تئیں ان کی خدمات، سادہ شخصیت اور جمہوری اقدار کے تئیں ان کی وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مسٹر چودھری نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے دسویں صدر اور ممتاز سیاست داں آنجہانی کے آر نارائنن کی برسی کے موقع پر وہ انہیں پُرخلوص خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں مسٹر نارائنن کی خدمات، ان کی سادہ اور ملنسار شخصیت نیز جمہوری اقدار کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ قابلِ یاد رہے گی۔کے آر نارائنن کا پورا نام کوچیریل رامن نارائنن تھا۔ ان کی پیدائش 27 اکتوبر 1920 کو کیرالہ کے کوٹائم ضلع میں ہوئی تھی۔ ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک پہنچنے والے مسٹر نارائنن نے ہندوستانی خارجہ سروس میں بھی اہم خدمات انجام دیں۔ وہ 1992 سے 1997 تک ملک کے نائب صدر اور 25 جولائی 1997 سے 25 جولائی 2002 تک صدر جمہوریہ رہے۔ انہیں ہندوستان کا پہلا دلت صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 9 نومبر 2005 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित