, Oct. 7 -- سری نگر، 7 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر مسلح پولیس (جے کے اے پی) انڈیا ریزرو کی 20ویں بٹالین کے کمانڈنگ افسر (سی او) سرجیت کمار نے کہا ہے کہ نشیلی دواؤں کے غلط استعمال کے خلاف مہم میں طلبہ، اساتذہ، والدین، پولیس اور پورے معاشرے کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان سے اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز رکھنے اور نشیلی دواؤں نیز دیگر نقصان دہ اثرات سے دور رہنے کی اپیل کی اور طلبہ سے اپنے ساتھیوں، خاندانوں اور برادریوں کے درمیان بیداری پھیلا کر "منشیات سے پاک مشن کا سفیر" بننے کی دعوت دی۔جموں و کشمیر مسلح پولیس (جے کے اے پی) انڈیا ریزرو کی 20ویں بٹالین نے منگل کے روز منعقدہ بحث میں ہندوستان کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور بہترین طرزِ حکمرانی، نظم و ضبط، اتحاد نیز قومی سالمیت کو فروغ دینے میں پٹیل کے کردار کا ذکر کیا۔ اس موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے انتظامی اصلاحات اور تعمیرِ ملت میں تعاون پر بیداری پر مبنی گفتگو کے علاوہ منشیات کے بڑھتے غلط استعمال پر ایک مباحثہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے مباحثے میں حصہ لیا، جس میں منشیات کے غلط استعمال کی وجوہات و نتائج اور اس کی روک تھام کے تدابیر پر تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء نے اس بڑھتے ہوئے سماجی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مزید بیداری، تعلیم، خاندانی تعاون اور نوجوانوں کی تخلیقی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔شرکاء کی کوششوں کا اعتراف کرنے اور ان میں علم کے حصول اور صحت مند مقابلے کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات اور جنرل نالج کی کتابیں تقسیم کی گئیں۔انہوں نے کہا، "جی لگا کر پڑھائی کریں، نشیلی دواؤں سے دور رہیں، متحد رہیں اور ذمہ دار شہری نیز فخر محسوس کرنے والے بھارتی بنیں.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित