, Oct. 14 -- رائے پور، 14 اکتوبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں مانسون کی رخصتی کے بعد جاری خشک موسم کے درمیان ایک بار پھر موسمی سرگرمیاں بڑھنے کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات سے بدھ کے روز موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق 15 اکتوبر سے جنوبی چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق، اتر پردیش کے اوپر سائیکلونلک سرکولیشن اور ٹراف کے اثر سے چھتیس گڑھ کے موسم میں تبدیلی کی صورتحال بن رہی ہے۔ اس کے چلتے اگلے دو دنوں تک ریاست کے کچھ علاقوں میں بادل چھائے رہنے، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ حالانکہ، زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا تخمینہ ہے۔ماہرینِ موسمیات کے مطابق، موجودہ موسمی نظام کا اثر ختم ہونے کے بعد شمال مغربی ہواؤں کی سرگرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست کے درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج کی جا سکتی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی آنے والے دنوں میں صبح اور رات کے وقت سردی کا اثر بڑھنے کے آثار ہیں۔ریاست میں درج درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق، سب سے زیادہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سیلسیس رائے پور میں درج کیا گیا، جبکہ سب سے کم کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سیلسیس امبیکاپور میں رہا۔ادھر، دارالحکومت رائے پور میں بدھ کے روز موسم بنیادی طور پر صاف رہنے کا تخمینہ ہے۔ دن میں تیز دھوپ اور ماحول میں نمی کی وجہ سے گرمی اور حبس کا اثر بنا رہ سکتا ہے۔ خاص طور پر دوپہر کے وقت لوگوں کو زیادہ گرمی محسوس ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رائپور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بدھ کے روز بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا تخمینہ ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 15 اکتوبر سے جنوبی چھتیس گڑھ میں موسمی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔ اس کے بعد موسمی نظام کمزور پڑنے اور شمال مغربی ہواؤں کا اثر بڑھنے سے ریاست میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित