, Nov. 1 -- چنئی، یکم نومبر (یواین آئی) مایا راجیشورن رے وتی، ویشنووی اڈکر اور سہجا یملّاپلی پیر سے شروع ہونے والے چنئی اوپن 2026 ڈبلیو ٹی اے 250 ٹینس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 2 سے 8 نومبر تک چنئی کے ایس ڈی اے ٹی ٹینس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ہندوستان میں ڈبلیو ٹی اے 250 ٹورنامنٹ کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ 2025 میں ڈبلیو ٹی اے کیلنڈر میں واپسی کے بعد چنئی مسلسل دوسرے سال اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ انڈونیشیا کی جینس تژین، جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 47ویں نمبر پر ہیں، سنگلز مین ڈرا میں ٹاپ سیڈ ہیں۔ تژین نے 2025 میں چنئی اوپن کا خطاب جیتا تھا اور اب وہ اپنے خطاب کا دفاع کرنے واپس آئی ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے اپنی ہم وطن الدیلا سوتجیادی کے ساتھ چنئی میں ڈبلز کا خطاب بھی جیتا تھا۔آسٹریا کی 18 سالہ للی ٹیگر عالمی درجہ بندی میں 53ویں نمبر پر ہیں اور دوسری سیڈ ہیں، جبکہ پولینڈ کی میگڈا لینیت تیسرے نمبر کی سیڈ ہیں اور عالمی درجہ بندی میں 71ویں مقام پر ہیں۔ اس سال کی انٹری لسٹ میں شامل دیگر ٹاپ 100 سنگلز کھلاڑیوں میں ہنگری کی پنا اڈواردی (78)، تھائی لینڈ کی مننچایا سوانگ کیو (80) اور ازبکستان کی پولینا کودیرمیٹووا (91) شامل ہیں۔گھریلو ڈبلیو ٹی اے 250 ٹورنامنٹ کے لیے کئی ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ بھی دیے گئے ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں 334ویں نمبر کی ویشنووی اڈکر ہندوستان کی ٹاپ رینک والی سنگلز کھلاڑی ہیں اور انہیں وائلڈ کارڈ کے ذریعے مین ڈرا میں جگہ ملی ہے۔ گزشتہ سال انہیں پہلے ہی دور میں کروشیا کی ڈونا ویکچ نے شکست دی تھی۔ 25 سالہ سہجا یملّاپلی بھی مین ڈرا میں شامل ہیں، جو گزشتہ سال چنئی اوپن کے دوسرے دور تک پہنچی تھیں۔ 17 سالہ مایا راجیشورن رے وتی بھی مین ڈرا کا حصہ ہیں۔ گزشتہ سال پہلے ہی دور میں باہر ہونے کے بعد اس مرتبہ وہ بہتر کارکردگی کی امید کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔مایا گزشتہ ماہ پرتگال کے لاگوس میں ڈبلیو 35 خطاب جیت کر چنئی پہنچی ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ثانیہ مرزا کے بعد پروفیشنل سنگلز خطاب جیتنے والی سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ نوجوان کھلاڑی دیا رمیش اور جینسی کنابر، جبکہ شری ولی بھامڈی پتی اور جھل دیسائی کوالیفائر میں شکست کے بعد مین ڈرا میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ چنئی اوپن میں تین مکمل طور پر ہندوستانی ڈبلز جوڑیاں بھی حصہ لیں گی، جبکہ اولمپین انکیتا رینا جاپان کی کیوکا کواتا کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔چنئی میں مجموعی طور پر 32 سنگلز کھلاڑی اور 16 ڈبلز جوڑیاں خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित