, Oct. 8 -- وارانسی، 8 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے جمعرات کے روز کہا کہ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی گھس پیٹھیوں کو سرپرستی فراہم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔مسٹر نوین اپنے دو روزہ کاشی دورے کے دوسرے دن شری کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کرنے پہنچے تھے۔ درشن و پوجا کے بعد انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "اگر ہمت ہے تو راہل گاندھی کو پہلے اپنا استعفیٰ دینا چاہیے۔ عوام سب دیکھ رہی ہے۔ قائد حزب اختلاف گھس پیٹھیوں کو سرپرستی دینے کا کام کر رہے ہیں۔"انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کارکن 24 گھنٹے ساتوں دن کام کرتا ہے۔ اس کے لیے ہر دن کام ہے اور ہر دن الیکشن ہے۔ بی جے پی کے لوگ صرف انتخابی موسم میں متحرک ہونے والے لوگ نہیں ہیں، بلکہ عوام کے ساتھ رابطہ اور تنظیم کا کام پورے سال چلتا رہتا ہے.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित