, Nov. 10 -- ایک دن جانی واکر کی ملاقات اپنے دور کےممتاز اداکار بلراج ساہنی سے ہوئی جو ان کی بس میں سفر کر رہے تھے۔ وہ جانی واکر کے خوش مزاجی اور دلچسپ انداز سے کافی متاثر ہوئے اور انہیں گرودت سے ملنے کی صلاح دی جو ان دنوں فلم 'بازی' بنارہے تھے۔ گرودت نے جانی واکر کی صلاحیت سے خوش ہوکر اپنی فلم بازی میں انہیں کام کرنے کا موقع دیا۔سال 1951میں ریلیز ہونے والی فلم بازی کے بعد جانی واکر بطور مزاحیہ اداکار اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے اور گرودت کے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے گرودت کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں آر پار، مسٹر اینڈ مسز 55،پیاسا، چودھویں کا چاند، کاغذ کے پھول جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔نوکیتن کے بینر تلے بنی فلم ٹیکسی ڈرائیور میں جانی واکر کے کردار کا نام مستانہ'تھا۔کئی دوستوں نے انہیں اپنا فلمی نام مستانہ رکھنے کی صلاح دی لیکن جانی واکر کو یہ نام پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس زمانے کی مشہور 'شراب جانی واکر' کے نام پر اپنا نام جانی واکر رکھ لیا۔فلم کی کامیابی کے بعد گرودت نے خوش ہوکر انہیں تحفے میں ایک کار دی۔ گرودت کی فلموں کے علاوہ جانی واکر نے ٹیکسی ڈرائیور، دیو داس، نیا انداز،چوری چوری، مدھومتی، مغل اعظم، میرے محبوب،بہو بیگم، میرے حضور جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو مسحور کردیا ۔.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित