, Oct. 6 -- اردو اکادمی کے زیراہتمام حفظان صحت اور غذائیت پروگرام کا انعقادعلی گڑھ 6 اکتوبر(یو این آئی) مرکز پیشہ وارانہ فروغ برائے اردو اساتذہ (اردو اکادمی)،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بیماریوں کی روک تھام میں حفظان صحت اور غذائیت کا کردار" کے موضوع پر ایک لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا جسے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر جمیل احمد نے پیش کیا۔صحت کی دیکھ بھال اور صحت مند زندگی پر توجہ مرکوز کرنے والے اس بیداری پروگرام سے اساتذہ اور طلبا و طالبات مستفید ہوئے۔ پروگرام کی صدارت اردو اکادمی کے ڈائریکٹر پروفیسرزبیرشاداب خاں نے کی۔ڈاکٹر جمیل احمد، ماہر امراض اطفال اور فارماکولوجسٹ نے صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کے مختلف پہلوؤں پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے صحت مند عادات کو اپنانے اور عام صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے مختلف طریقہ کار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف امراض سے بچاؤ کے لیے متوازن غذائیت درکار ہے.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित