, Oct. 21 -- بھیلواڑہ، 21 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان میں بھیلواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع پولیس لائن میں یوم شہداء عقیدت، احترام اور پروقار ماحول میں منایا گیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ساگر رانا کی موجودگی میں پولیس کے جوانوں نے ملک کی سلامتی اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے عظیم ترین قربانی دینے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو سلامی دی۔ شہید یادگار پر پھول چڑھاکر بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔پروگرام میں پولیس حکام، تھانہ انچارجز اور جوانوں نے ملک بھر میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شجاعت، ہمت اور لگن کو سلام کیا.
हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित