, Aug. 10 -- پٹنہ 10 اگست (یو این آئی) ادارہ ادب اسلامی ہند بہار کی انتخابی نشست ڈاکٹر خالد مبشر قومی جنرل سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند کی صدارت میں ہوئی. جس میں اتفاق رائے سے غزیر انجم (موتیہاری) کو ادارہ ادب سلامی ہند بہار کا ریاستی صدر اور کامران غنی صبا کو سکریٹری منتخب کیا گیا.ڈاکٹر شہاب الدین قاسمی اور ڈاکٹر نسیم اختر نائب صدر، ڈاکٹر نعمان قیصر اور ڈاکٹر قمر الزماں قمر جوائنٹ سکریٹری اور حامد حسین ندوی خاذن منتخب ہوئے.

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مبشر نے ادارہ ادب اسلامی کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی. انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ کی نئی مجلس عاملہ ادارہ کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی. امیر حلقہ رضوان احمد اصلاحی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے کہا ادارہ ادب اسلامی کا مقصد تخلیقی ادب کے توسط سے صالح افکار کو فروغ دینا ہے. ادیب کسی بھی سماج کا سب سے حساس فرد ہوتا ہے. لہذا شعرا و ادبا جب اپنی تخلیقات کے ذریعہ اخلاقی قدروں کو پیش کرتے ہیں تو معاشرہ پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بصورت دیگر ناقص ادب سماج کو غلط سمت دکھاتا ہے. امیر حلقہ رضوان احمد اصلاحی نے ادارہ ادب اسلامی ہند بہار کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ بہار کے ہر ضلع میں ضلع اکائیوں کو متحرک کریں.

हिंदी हिन्दुस्तान की स्वीकृति से एचटीडीएस कॉन्टेंट सर्विसेज़ द्वारा प्रकाशित